پاکستان میں شدید گرمی کی لہر، عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

image

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جہاں شہریوں کوہیٹ سٹروک کی روک تھام کے لئے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اے پی پی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہرملک کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے شہریوں کے لئے پریشانی اور صحت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، جبکہ پیر کو کچھ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی پیتے رہیں اور خاص طور پر دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہیٹ ویو جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے خود کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ضروری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.