وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین، جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان اور باغ، ضلع خیبر میں افواج پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین جبکہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے باغ، ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 5 جوانوں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یاسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائی کی،اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.