چین رواں سال کے آخر تک امریکا کے قومی چڑیا گھر میں دیوہیکل پانڈےبھیجے گا،خاتون اول جل بائیڈن

image

واشنگٹن ۔30مئی (اے پی پی):امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے کہا ہے کہ چین رواں سال کے آخر تک امریکا کے قومی چڑیا گھر میں دیوہیکل پانڈےبھیجے گا۔ اے ایف پی کے مطابق جل بائیڈن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہم پرجوش ہیں کہ بچے قومی چڑیا گھر میں ایک بار پھر دیوہیکل پانڈوں کی دلکش اور خوش کن حرکات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ادھر،چڑیا گھر کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ چین 10 سالہ افزائش اور تحقیق کے معاہدے کے تحت باؤ لی اور کنگ باؤ نامی ایک نئی جوڑی بھیجے گا۔

سمتھسونین کے نیشنل زو اینڈ کنزرویشن بائیولوجی انسٹی ٹیوٹ کی برینڈی سمتھ نے کہا کہ ’ہم اپنی افزائش اور تحفظ کی شراکت داری کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں،ہمارے پیارے پانڈا خاندان کی اولاد سمیت دو نئے ریچھوں کا واشنگٹن ڈی سی میں استقبال کیا جائے گا۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم نے پانڈا کی آبادی میں اضافہ کیا ہے، اس پانڈے کی دیکھ بھال کرنے کے بارے میں اپنی مشترکہ سوجھ بوجھ کو بڑھایا ہے اور یہ سیکھا ہے کہ جنگلی پانڈوں کی حفاظت کے لیے کیا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صرف مٹھی بھر پانڈے باقی ہیں جن میں سے تین چھ ماہ قبل واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر کو چھوڑ چکے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے گزشتہ نومبر میں کیلی فورنیا میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ نئے پانڈوں کو چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کے ایلچی کے طور پر بھیجا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.