چار برس اور 600 کلومیٹر تک پیچھا کرنے کے بعد دہلی پولیس نے اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

image
دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ایک اشتہاری ملزم جو قتل کے کیس میں چار برس سے مفرور تھا، اسے مختلف ریاستوں میں 600 کلومیٹر تک پیچھا کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم سونو عرف منوج کو ہریانہ کے شہر پانی پت سے سنیچر کو گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق سونو نے چار فروری 2016 کو دہلی کے کنجھوالا علاقے میں ایک نوجوان انیل کو اغوا کر کے گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کا سر قلم کر دیا، کیونکہ اس سے قبل اس نے تنازع پر اسے مارا پیٹا تھا۔ انیل کی انیل کی سر کٹی اور برہنہ لاش کنجھوالا سے ملی۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ سونو نے انیل کو ختم کرنے کے لیے شریک ملزمان سومبیر اور پنکج کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم برانچ) وکرم سنگھ نے کہا کہ ’ملزمان نے مقتول کو اغوا کر کے سینے میں گولی ماری اور پھر شناخت چھپانے کے لیے لاش کا سر قلم کر دیا۔ کٹے ہوئے سر کو بعد میں نالے میں پھینک دیا گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2020 میں سونو کو عدالت نے اس بنیاد پر عبوری ضمانت دی تھی کہ اس کے والد، جو کینسر میں مبتلا تھے، انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ لیکن ضمانت نلنے کے بعد سونو بھاگ گیا اور تب سے وہ مفرور تھا۔ وہ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا اور شناخت سے بچنے کے لیے مسلسل اپنی جگہ بدلتا رہتا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق سونو کو سنہ 2023 میں اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.