سیئول ۔30مئی (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر کی طرف مختصر فاصلے تک مارکرنے والے 10 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ یونہاپ نے ملک کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے کہا کہ شمالی کوریا نے جمعرات کی صبح جاپان کے سمندر کی طرف تقریبا10 بیلسٹک میزائل فائر کئے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والے تھے ۔