ماسکو ۔30مئی (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاکہ چین اور روس ایک دوسرے ترجیحی شراکت دار ہیں ۔ تاس کےمطابق انہوں نے “روس اور چین: نئے دور میں تعاون کے عنوان “سے 9ویں بین الاقوامی کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ رواں سال روس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ ہم نے اس اہم سالگرہ کو نئے تعلقات مزید مضبوط کیا ہے ور ہم ایک دوسرے کو ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں خیز جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باوجود عملی میدان میں دونوں ممالک کا تعاون بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اعتماد کے ساتھ ہمارے سرکردہ تجارتی پارٹنر کی حیثیت 10 سال سے زیادہ عرصے تک برقرار رکھی ہے، جبکہ روس گزشتہ سال چین کے غیر ملکی تجارتی ہم منصبوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔