ٹوکیو۔30مئی (اے پی پی):جاپان کے صوبہ یاماناشی میں سیلف ڈیفنس فورسز ( ایس ڈی ایف )کے تربیتی سیشن کے دوران دستی بم پھٹنے سے سپاہی ہلاک ہوگیا۔ شنہوا نے مقامیمیڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بج کر 45 منٹ کے قریب گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) کےکیتافوجی ایکسرسائز ایریا میں اس وقت پیش آیا جب ٹریننگ کے دوران ایس ڈی ایف کے ایک رکن نے ہینڈ گرینیڈ پھینکاجس کے پھٹنے سے 29 سالہ سپاہی ہلاک ہو گیا۔ جی ایس ڈی ایف نے واقعے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔