مشرق وسطیٰ میں انصاف “ہمیشہ کے لیے غائب” نہیں رہ سکتا،چین کا بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

image

بیجنگ ۔30مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پھنگ نےچین عرب تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی نہ ہی انصاف مستقل طور پر غائب رہ سکتا اور دو ریاستی حل کو من مانی پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔

چینی صدر نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے “عالمی امن کانفرنس‘‘ کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں انصاف “ہمیشہ کے لیے غائب” نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی ایک ایسی سرزمین ہے جس میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انصاف کو ہمیشہ کے لیے غائب نہیں ہونا چاہیے، ایک وسیع تر، زیادہ قابل اعتماد اور زیادہ موثر بین الاقوامی امن کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے اور چین ایسی کانفرنس کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ چینی صدر کے خطاب کے موقع پر چار عرب ممالک مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور تیونس کے سربراہان اور وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.