بیٹے کی دوسری برسی پر سدھو موسے والا کی والدہ کا جذباتی پیغام

image

بیٹے کی دوسری برسی پر سدھو موسے والا کی والدہ کا جذباتی پیغام سامنے آ گیا۔

بھارتی پنجاب کی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، گلوکار سدھو کے قتل کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں، برسی کے موقع پر والدہ نے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

دو سال قبل 29 مئی 2022 کو سدھو موسے والا کو ان کی رہائش کے قریب ہی گولیوں سے چھلنی کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کو لارینس بشنوئی کے کارندے گولڈی برار نے قتل کیا تھا جسے بعد ازاں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

ابرار الحق نے بھی بدوبدی کا نیا ورژن جاری کر دیا

گولڈی برار گلوکار کو قتل کرنے کے لیے خصوصی طور پر لندن سے بھارت پہنچا تھا، واضح رہے کہ متعدد گرفتاریوں اور قانون کے حرکت میں آنے کے باوجود تاحال گلوکار کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھارتی پولیس ناکام رہی ہے۔

سدھو موسے والا سیاست میں بھی سرگرم تھے، انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر گزشتہ انتخابات میں مانسا سے الیکشن لڑا تھا جو کہ وہ ہار گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر گلوکار کی والدہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم آپ کو یاد کرتے ہیں بیٹا سدھو، ہم آپ جیسے بیٹے کو زندگی بھر نہیں بھولیں گے، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے، آپ کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی، یہ دن تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا گیا ہے، سدھو موسے والا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.