ٹی وی، فلم، تھیٹر کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

image

پاکستان کے سینیئر اداکار اور صداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔

ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔طلعت حسین کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 8میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ساتھی اداکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

صدر کراچی آرٹس کونسل کے مطابق طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار طلعت حسین نے اداکاری کی باقاعدہ تربیت برطانیہ سے حاصل کی، وہ 1972 سے1977 تک لندن میں مقیم رہے۔ طلعت حسین نے لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کے شعبے میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔

انہوں نے لندن چینل فور کی مشہور زمانہ سیریز ’ٹریفک‘ میں لاجواب اداکاری کی۔ طلعت حسین نے بالی ووڈ میں فلم ’سوتن کی بیٹی‘ میں عمدہ پرفارمنس دی، فلم میں جیتندر اور ریکھا کے مدمقابل ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

طلعت حسین کے مقبول ٹی وی ڈراموں میں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد اور دیگر شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.