غزہ میں جنگ بندی پر چین کا موقف قابل قدر ہے، سعودی عرب

image

ریاض ۔31مئی (اے پی پی):سعود ی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور دوریاستی حل کے لیے چین کے موقف کو سراہا ہے۔ الاخباریہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین ، عرب تعاون فورم کے وزارتی اجلاس کے دسویں سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پرزوردیا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اشد ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ متاثرین کے لیے ارسال کی جانے والی امداد کو ان تک بحفاظت پہنچایا جائے جس کے لیے راہداریوں کا محفوظ ہونا اہم ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی اور پرامن طریقے اور مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ آج جمعرات کو چین پہنچے جہاں وہ منعقدہ چین، عرب تعاون فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔چین میں منعقدہ فورم میں خطے کو درپیش تازہ ترین صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے گا علاوہ ازیں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.