بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کوہلی اور کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

image

بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابراعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ ففٹی پلس پارٹنر شپ کرنے والی جوڑی بن گئی۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں دونوں کے درمیان 59 رنز کی پارٹنر شپ رہی، اس شراکت کے ساتھ ہی دونوں نے یہ ریکارڈ بنایا۔

ورلڈ کپ مختلف گیم ہے، بہتر نتائج دیں گے، بابر اعظم

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مجموعی طور پر 24 ففٹی پلس شراکت ہوئی ہیں، جس میں سے دس پارٹنر شپ سنچری میں تبدیل ہو گئیں۔

ان سے قبل سب سے زیادہ ففٹی پلس پارٹنر شپ کا اعزاز کرس گیل اور ویرات کوہلی کے پاس تھا انہوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔

بابر اعظم نے ٹی 20 میچز میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

محمد رضوان اور بابر اعظم پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے، دونوں بیٹرز کے درمیان پاکستان کے لئے 66 اور کراچی کنگز کے لئے 2 شراکتیں بنیں۔

محمد رضوان اور بابراعظم کے درمیان پارٹنرشپ میں 3227 رنز بن چکے ہیں۔آئی پی ایل میں کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کے درمیان پارٹنر شپ میں 3175 رنز بھی بن چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.