ورلڈ کپ مختلف گیم ہے، بہتر نتائج دیں گے، بابر اعظم

image

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیت کے لیے اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ہو گا اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی جبکہ اعظم خان سمیت تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اور اس میں بہتر نتائج دیں گے۔ امریکہ کی کنڈیشنز سے واقف نہیں تاہم ویسٹ انڈیزسے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتہ ہے اور انہیں ذمہ داری لینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی 20 میچز میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں 2 صفر سے شکست دے دی۔ چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کے 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم اور عثمان خان کے علاوہ کوئی بیٹر بہتر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انگلینڈ نے پاکستان کا 158 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.