غزہ میں متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ، یو این آر ڈبلیو اے

image

غزہ۔31مئی (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی ( یو این آ رڈبلیو اے ) نے خبردار کیا کہ غزہ میں متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اورجنگ سے تباہ حال اس علاقے کے لاکھو ں مکینوں کے لئے ادویات دستیاب نہیں ہیں۔یو این آ رڈبلیو اے کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کئی بار بے گھر ہونے والے یہ فلسطینی ایسی تنگ اور چھوٹی پنا گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں حفظان صحت کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابرہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے حکام کے مطابق زیادہ تعدادمیں لوگوں کے بہت چھوٹی پناہ گاہوں میں ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے ان میں متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ان کے لئے ویکسینز اور ادویات موجود نہیں ہیں۔ یو این آ رڈبلیو اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وبائی امراض سے متاثر فلسطینیوں تک محفوظ اور غیر محدود رسائی کی ضرورت ہے۔ حکا م کے مطابق رفح میں یو این آ رڈبلیو اے کا تقسیم مرکزمتاثرہ افراد کے لئے ناقابل رسائی ہو چکا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.