متحدہ عر ب امارات میں شدید گرمی کے باعث ملازمین کے لئے دوپہر ساڑے بارہ سے تین بجے تک وقفے کا اعلان

image

ابوظہبی۔1جون (اے پی پی):متحدہ عر ب امارات کی حکومت نے شدید گرمی کے باعث ملک بھر میں ملازمین کے لئے 15جون سے 15 ستمبر تک دوپہر کے وقت ساڑے بارہ سے تین بجے تک وقفے کا اعلان کیاہے،اس وقفہ کے دوران ملازمین کے دھوپ یا کھلی فضا میں کام کرنے پر پابندی ہو گی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت گزشتہ بیس سال سے موسم گرما میں دن کے وقت ملازمین کے لئےکام سے طویل وقفے کا اعلان کر رہی ہے۔

کسی ایک ملازم کی طرف سے اس حکم کی خلاف ورزی پر ا س کے آجر کو پانچ ہزار درہم اور ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے پر پچاس ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق کچھ ملازمتوں کو پالیسی سے استثنیٰ دیا گیا ہے جن میں پانی کی فراہمی،بجلی سے متعلق کام، ٹریفک معطل کرنا ، سڑک پر سفالٹ یا کنگریٹ ڈالنااور بنیادی خدمات سے متعلق دیگر کام دوپہر کے وقفے کے دوران بھی جاری رکھے جا سکیں گے۔

لیکن اس کے لئے متعلقہ اداروں کو اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ایسے اداروں کو دھوپ میں کام کرنے والے ملازمین کی حفاظت کے لیے پیراسول اور سایہ دار جگہ،پنکھے اور پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امدادکے سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ان سرکاری احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کام کی جگہوں کےدورے بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.