بھارت کے وکٹ کیپر دنیش کارتک نے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

image

نئی دہلی: بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش کارتک نے بھارت کی جانب سے آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں کھیلا تھا۔ دنیش کارتک نے بھارت کی جانب سے 26 ٹیسٹ،94 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان بٹ نے اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

واضح رہے دنیش کارتک نے مقامی سطح پر اپنے کیرئیر کا آخری آئی پی ایل 2024 کا الیمنیٹر میچ رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلا۔ اس میچ میں راجستھان نے آر سی بی کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی دنیش نے کرکٹ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا۔

میچ کے بعد بنگلور کے کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بلے باز کو گارڈ آف آنر دیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.