امریکی نائب وزیر خزانہ کی جرمن حکام سے ملاقاتیں، منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا

image

واشنگٹن ۔2جون (اے پی پی):امریکااور جرمنی نے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو نے امریکی وزیر خزانہ والی ایڈیمو کی پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے جرمن حکام کے ساتھ منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کی مغرب کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا۔

والی ایڈیمو نے جرمنی کے وائس چانسلر رابرٹ ہیبیک، وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر اور دیگر حکام اور سرکردہ تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جرمن حکام کے ساتھ اہم قومی سلامتی اور اقتصادی امور پر ہم آہنگی بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.