سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
مصبا ح الحق سےپروگرام میں سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کو 9 جون کے میچ میں گرین شرٹس کیلیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرے خیال میں قومی ٹیم کیلئے کوئی اگر بڑا خطرہ بن سکتا ہے تو وہ ویرات کوہلی ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ،امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے مار نے کا ریکارڈ بنا دیا
انہوں نے کہا کہ کوہلی پاکستان کے خلاف پہلے کھیل چکے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ دباو کا کیسے سامنا کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ میں بھی کوہلی میچ ہاتھوں سے چھین کر لے گئے ہیں، ایسے کھلاڑی ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈکپ میں جسپریت بمرا کی جانب سے بہترین بولنگ کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔