ڈونلڈ ٹرمپ نےٹک ٹاک جوائن کرلیا

image

نیویارک ۔3جون (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹک ٹاک جوائن کرلیا۔ اے ایف پی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک میں اپنا اکاونٹ بنالیا اور ان کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی ۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹک ٹاک وڈیو جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹک ٹاک جوائن کر نا میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔

وڈیو میں انہیں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار کو امریکی ریاست نیو جرسی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیوارک میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ گیم میں سامعین کے سامنے لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پہلی پوسٹ پر انہیں 12 گھنٹوں کے اندر تقریباً 33 ملین ویوز ملے اور اب اسے 2.9 ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.