اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد کے کیسز کی براہ راست سماعت کیلئے لائیو اسٹریمنگ لنک جاری

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز کی براہ راست سماعت کیلئے لائیو اسٹریمنگ لنک جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کردی گئی ہے جس پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سےلائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نےلاپتا افرادکےکیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں اور عدالت نے احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کاحکم تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی بعض کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی گئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی براہ راست نشر کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.