محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے؟

image

محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہرکا سلسلہ جاری ہے،خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات،گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ڈی جی خان،بہاولپور،راجن پور،مظفر گڑھ اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے،شام میں سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے،سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.