ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک کا موسم کیسا رہے گا؟

image

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں شیڈول ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی۔ نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، ہم میچ کےلیے پُراعتماد ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر بڑے میچز کیلئے اضافی ٹکٹیں جاری کر دیں۔

آئی سی سی نے شراکت داروں کے تعاون سے ورلڈکپ کے تمام بڑے میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ فینز اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بن سکیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہونے جارہاہے اور اس میچ کیلئے بھی خصوصی اضافی ٹکٹیں جاری کی گئیں ہیں۔

ہائی وولیٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے منعقد ہوگا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 9 جون کو نیویارک میں شام کے وقت ہلکی پھلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم اس سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ پاک بھارت میچ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.