کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، اربوں مالیت کی منشیات برآمد

image

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گوادر (بلوچستان) کے علاقے جنرل ایریا کلڈان جیوانی میں کارروائی کی گئی ، اس دوران سنگل کیبن گاڑی سے 1176کلوگرام اعلیٰ کو الٹی کی چرس برآمد کر لی۔

برآمد ہونے والی چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 19.62 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے بنتی ہے۔ کوسٹ گارڈز نے گاڑی اور منشیا ت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.