اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

image

بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

نمیبیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیا،نیمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپر جے بی کوٹنر بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔

نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے شاندار بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 52 رنز اسکور بنائے، زین گرین 28 اور نکولاس ڈیون نے 22 رنز بنائے۔

ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو شکست دیدی

ا سکاٹ لینڈ کی جانب سے براڈ وہیل نے 4 اوورز میں 33 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ براڈ کیوری نے 2، کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل لیسک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن نے 35 گیندوں پر 47 رنز بنائے، مائیکل لیسک نے 35، مائیکل جونزنے 26 اور برانڈن مک مولن نے 19 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے گرہارڈ ایراسمس نے 2، روبن ٹرمپلمن، ٹینجنی لنگیمنی اور برنارڈ شولز ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 18.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.