ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ اتوار کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 10 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

موسمیاتی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیویارک میں بارش کا بہت زیادہ امکان ہے۔

ایکیوٹ ویدر رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز 51 فیصد بارش کا امکان ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق چونکہ پاک بھارت میچ دن میں رکھا گیا ہے اس لیے امکان ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے اس لیے بارش کے امکان کے باوجود امید ہے کہ شائقین کو پورے 20 اوورز کا میچ دیکھنے کو مل جائے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.