عید الاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ ماہرین نے بڑی پیشگوئی کردی

image

عید کے دنوں میں کراچی میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی، اسی دوران صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادل موجود رہیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

انہوں نے کہا  کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے، مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے اگست کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 13 جون اور اس کے بعد صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے، فی الحال شہر میں کوئی ہیٹ ویو کا امکان نہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد جبکہ رات کے اوقات میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.