3 دن سے لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

image

انڈونیشیا میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش اژدھے کا پیٹ کاٹ کر نکال لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 جون کو فریدہ نامی خاتون کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے کے لیے اپنے گاؤں سے قریبی مارکیٹ کی طرف نکلی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے 55 سالہ شوہر نے اہلیہ کے گھر نہ لوٹنے پر رات کو گاؤں والوں کو اطلاع دی جس کے بعد لوگوں نے خاتون کو ڈھونڈنا شروع کیا۔

اگلے دن اژدھے کو پھولے ہوئے پیٹ کے ساتھ دیکھا گیا تو لوگوں کو شک ہوا جبکہ خاتون کی چیزیں بھی قریب سے ملنے پر لوگوں کا شک و شبہ مزید گہرا ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگوں نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑ کر اس کا پیٹ کاٹنا شروع کیا تو خاتون کی لاش کا سر دکھنے لگا جس کے بعد دیکھا گیا کہ خاتون کی لاش پورے کپڑوں کے ساتھ اس کے پیٹ میں موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اژدھے کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش کو باہر نکالا گیا جس کے بعد اسے کپڑے میں لپیٹ کر آخری رسومات کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اژدھے نے خاتون کے پیروں میں دانت گڑائے جس کے بعد خاتون کے جسم کے ساتھ لپٹ کر اسے دبوچ کر اس کی سانسیں روک دیں اور پھر خاتون کو نگل گیا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.