شمالی کوریا کے سربراہ کی بہن نے جنوبی کوریا کو خبردار کردیا

image

شمالی کوریا کی بااثر خاتون اور حکومتی سربراہ کم جونگ اُن کی بہن نے جنوبی کوریا کو لاؤڈ اسپیکر سے نشریات چلانے پر نئے جواب سے خبردار کردیا۔

اپنے تازہ بیان میں کم جونگ اُن کی بااثر بہن نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے لاؤڈ اسپیکر سے نشریات جاری رکھیں تو انہیں نئے ردعمل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے ذریعے انہوں نے کہا کہ یقیناً جنوبی کوریا کا اقدام اب نئے ردعمل کا مشاہدہ کرے گا۔

لاؤڈ اسپیکر نشریات کا حوالہ دیتے ہوئے کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے گزشتہ روز سے شمالی کوریا کی سرحد پر دوبارہ لاؤڈ اسپیکر سے نشریات شروع کردی ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق لاؤڈ اسپیکر نشریات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ایک نفسیاتی جنگ کی شکل کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور سرحدی علاقوں میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.