ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے، بابر اعظم

image

نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے 6 اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اس کے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔

انہوں نے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا۔ بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی اور سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز عماد، فخر اور عامر نےکیربیئن پریمیئر لیگ میں معاہدہ سائن کر لیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی اس ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور مرحلے میں شکست دوچار کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.