پاک کینیڈا مقابلہ، قومی ٹیم میں تبدیلی کیے جانے کا امکان

image

لاہور: کینیڈا کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج قومی ٹیم کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔ گزشتہ 2 میچوں میں شکست کے بعد آج قومی ٹیم میں تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

عثمان خان کی جگہ صائم ایوب کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ میں زیادہ تبدیلی کا امکان نہیں۔

ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کی جگہ ابرار احمد کو کھلانے پر متفق نہیں ہے کیونکہ ٹیم مینجمنٹ سمجھتی ہے شاداب باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے، بابر اعظم

فائنل الیون کے لیے کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن کے درمیان میٹنگ بھی متوقع ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے نیو یارک میں پریکٹس نہیں کی تاہم کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم سیشن میں حصہ لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.