عمران خان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی: بیرسٹر گوہر

image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔

منگل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران نے اتحاد کی بنیاد پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ  ڈائیلاگ کرنے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

’بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ’عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، لیکن مذاکرات معنی خیز ہونے چاہییں، ہمارے مذاکرات میں دو بنیادی نکات کے علاوہ کوئی اور چیز شامل نہیں ہے جس میں پہلا اسیران کی رہائی اور دوسرا مینڈیٹ کی واپسی۔‘

علی محمد خان نے کہا کہ ’عمران خان 300 دنوں سے جیل میں ہیں لیکن وہ ڈیل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ڈیل کے لیے نہیں۔ مذاکرات اور ڈیل میں فرق ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.