ہمیں بطور قوم ساتھ مل کر کام کرنا آتا ہی نہیں ہے، ثقلین مشتاق

image

سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمیں بطور قوم ساتھ مل کر کام کرنا آتا ہی نہیں ہے اور نہ ہمیں یہ پتہ ہے کہ مل کرکام کیسے کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگا ہوا ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم سے کرکٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ یہ بیانات چل رہے ہیں کہ کھلاڑیوں میں ایجوکیشن کا فقدان ہے ، میں تو سمجھتا ہوں کہ فقدان اوپر سے ہے ۔ پی سی بی کو پہلے بندوں کی قابلیت کو جانچنا چاہیے، اس کے بعد اسے کوئی ذمہ داری دی جانی چاہیے۔

ڈالر مزیدمہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

انہوں نے کہا کہ پینک بٹن تو پی سی بی میں شروع ہوتا ہے، کل چیئرمین پی سی بی کو کھلاڑی کی شکست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے ٹیم میں بڑی سرجری کرنے کا کہا، میرا سوال یہ ہے کہ کونسی سرجری کرنی ہے، ابھی توصرف دو میچ ہوئے ہیں۔ پہلے چیئرمین پی سی پیسوں پر بات کر رہے تھے اب سیدھا سرجری پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا چیئرمین پی سی بی کوئی بھی آئے لیکن اسے ٹیم کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا، جب تک پی سی بی میں مستقل مزاجی نہیں آئے گی تب تک چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکتیں ، چیئرمین پی سی جو بھی ہو اسے ٹیم میں مستقل مزاجی لانی پڑے گی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.