ٹی 20 انٹرنیشنل، حارث رؤف نےمیں اہم اعزاز اپنےنام کر لیا

image

ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے تیسرے بولربن گئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کینیڈا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں، قبل ازیں آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے، بیرسٹر گوہر

مجموعی طور پر حارث رؤف 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین بولر ہیں، حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں بولرز اسپنرز ہیں، افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

خیال رہے کہ شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستانی بولر ہیں اور حارث رؤف 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولربن گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.