لبنان کے قصبے جوئیہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 4 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

image

بیروت۔12جون (اے پی پی):لبنان کے جنوب مشرقی شہر طائر کے قصبے جوئیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق منگل کو رات گئے کئے گئے فضائی حملے میں جوئیہ میں تین میزائلوں کے ساتھ ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ایک سینئر فوجی رہنما ابو طالب اور ان کے تین ساتھی مارے گئے۔

حزب اللہ نے ابھی تک واقعے پر کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا ۔مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے مکان کا ملبہ ہٹایا اور لبنانی ریڈ کراس نے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

فضائی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی مقامات پر حملے شروع کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.