ثانیہ مرزا اور ثناء خان نے حج سے قبل عمرہ ادا کرلیا

image

حج کی ادائیگی کے لیے جانے والی بھارت کی مقبول سابق اداکارہ ثناء خان اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے عمرہ ادا کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ثناء خان نے ثانیہ مرزا اور ان کی بہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الحمد لِلّٰہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اب حج ارکان شروع ہونے کا انتظار ہے۔

اس موقع پر ثناء خان کے ساتھ موجود ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے 9 جون کو حج پر جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.