ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا

image

گوجرانوالہ، ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اندراج مقدمہ کے لیے وکیل نے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ہے، گوجرانوالہ میں رٹ پٹیشن ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں ضابطہ فوجداری 22 اے اور 22 بی کے تحت دائر کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان پہلی بار بھارت کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب

پٹیشن میں کپتان بابراعظم سمیت تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور کوچ کو فریق بنایا گیا ہے، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیم نے مایوس کن کارکردگی دکھائی جوصرف پیسے کا ضیاع ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ قوم کے کروڑوں روپے اور وقارکو داؤ پرلگا دیا گیا ہے، مزید کہا گیا کہ کھلاڑی، ٹیم مینجمنٹ سب پیسے کیلئے کام کرتے ہیں ملک کے لیے نہیں۔

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

موقف اختیار کیا گیا کہ امریکا اوربھارت کے خلاف میچز میں عوام کے جذبات کوسخت ٹھیس پہنچی، سیکرٹری داخلہ کو انکوائری کرنے اور رپورٹ مکمل ہونے تک ٹیم پر پابندی لگائی جائے۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ جب بھی سیاسی چیئرمین، کوچز لگائے جاتے ہیں ٹیم کا ایساحال ہو جاتا ہے، گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پولیس سے 21 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.