قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی امریکا سے ہار کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

امریکا کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ گوجرانوالہ کے وکیل نے اندارج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کر دی۔

رٹ پٹیشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، ٹیم اراکین ، مینجر ، کوچ اور سلیکٹر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پولیس سےرپورٹ طلب کر لی۔

گوجرانوالہ کے ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی سیاسی سربراہ لگانے سے کرکٹ کی تباہی کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ جون کو امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی عزت کا سودا کیا گیا اور رہی سہی کسر 9 جون کو بھارت کے خلاف میچ میں پوری کر دی گئی۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ میچ ہارنے سے چوبیس کروڑ عوام کے ساتھ سائل کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں لہذا کپتان بابر اعظم ، ٹیم اراکین، مینجر کوچ اور سلیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے انھیں گرفتار کیا جائے۔

عدالت نے سماعت کے بعد ایس ایچ او تھانہ اروپ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رٹ پٹیشن کے حوالے سے رپورٹ 21 جون کو عدالت میں جمع کروائی جائے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.