کویت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جاں بحق، 43 زخمی

image

کویت سٹی۔12جون (اے پی پی):کویت کے علاقے المنقف میں واقع6 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افرادجاں بحق اور43 زخمی ہو گئے۔ اردو نیوز کے مطابق کویتی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی ہے اسے متعدد مزدور رہائش کے لئےاستعمال کرتے تھے

آتشزدگی کے باعث41 افراد جاں بحق اور43 زخمی ہو گئے ۔حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ حکام نے امدادی کارروائیوں شروع کیں اور درجنوں افراد کو عمارت سے زندہ نکال لیا تاہم بہت سے افراد کی موت دھوئیں میں دم گھٹنے سے ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے مالکان نے زیادہ کرائے کے لالچ میں بہت زیادہ تعداد میں مزدوروں کو یہاں رہائش فراہم کر رکھی تھی۔

حکام نے کہا ہے کہ محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے اور آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر آگ لگنے کا سبب ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.