حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتار، سعودی وزارت داخلہ

image

مکہ مکرمہ۔12جون (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سکیورٹی فورسز نے 15 افراد، 4رہائشیوں اور 11 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار افرادنے حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔10 جون کو 71 افراد کو پکڑا جنہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی سیزنل انتظامی کمیٹیوں نے غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف 15 فیصلے جاری کیے ہیں۔ ان فیصلوں میں ہر ٹرانسپورٹر کے لیے 15 دن کی قید کی سزا، اور 10 ہزار ریال کا جرمانہ شامل ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو عوامی نمائش، ملک بدری، اگر رہائشی ہو اور قواعد و ضوابط کے ذریعے متعین مدت کے لیے دوبارہ داخلے پر پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے دوران محفوظ ہیں اور آرام و پرسکون محسوس کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.