چین کا ملاوی کے نائب صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

image

بیجنگ۔12جون (اے پی پی):چین نے طیارہ حادثے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما اور دیگر افراد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران طیارہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما اور دیگر افراد کی وفات پر غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ملاوی ترقی کے لیے مخلص اور دوستانہ شراکت دار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس مشکل وقت میں چینی حکومت اور عوام ملاوی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ملاوی یقیناً صدر لازارس چکویرا کی قیادت میں مشکلات اور غم سے جلد نکلے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.