عالمی ادارہ صحت نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انسانی برڈ فلو کیس کی تصدیق کردی

image

نئی دہلی۔12جون (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں انسانی برڈ فلو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکام نے بدھ کو کہا کہ مغربی بنگال میں ایک چار سالہ بچے میں ایویئن انفلوئنزا -اےوائرس کی وجہ سے برڈ فلو سے انسانی انفیکشن کا کیس رپورٹ ہوا،بچہ کو مرض کی تشخیص اور علاج کے 3 ماہ بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایویئن انفلوئنزا اے ( ایچ 9این2) انفیکشن کا کسی انسان میں منتقل ہونے کا یہ دوسرا کیس ہے۔ قبل ازیں بھارت میں 2019 میں انسان میں برڈ فلو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.