عید الاضحیٰ پر کراچی سے لاہور کے درمیان چوتھی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

image

لاہور۔12جون (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے اضافی رش کے پیش نظر چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق یہ سپیشل ٹرین 15جون کودوپہر 1بجے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوکر روہڑی،رحیم یارخان،ملتان،خانیوال،اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9 بجکر 35 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔اس کے علاہ لالہ موسی براستہ سرگودھا،فیصل آبادکے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (17Up,18Dn) اور رحمان بابا ایکسپریس (47Up,48Dn) کو دوڑ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دے دی گئی۔

عوام کو یہ سہولت عارضی بنیاوں پر3 ماہ کے لئے حاصل ہوگی۔اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.