اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت وفاقی دارالحکومت میں 4 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے 200 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 994.779 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک پہلے سے جاری اس منصوبہ کے لئے405.640 ملین روپے کے فنڈز کا اجرامتوقع ہے۔ یہ منصوبہ قومی وسائل سے مکمل کیاجائےگا جس کے لئے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران 200 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔