اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مالی سال 25-2024 کے لئے سرکاری شعبہ کےترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)میں وزارت قانون و انصاف کے زیر سرپرستی وفاقی عدالتوں، ٹربیونلز کی آٹومیشن کے نظر ثانی شدہ مرحلے کے لئے 143 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق اس منصوبہ کی منظوری ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 26 اکتوبر 2022 کو دی تھی جبکہ منصوبہ پر مجموعی اخراجات کا تخمینہ 689.251 ملین روپے لگایا گیا تھا۔ 30 جون 2024 تک منصوبہ کی تکمیل کے لئے 274.486ملین روپے کے فنڈزکااجرا متوقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال 25-2024 میں وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز کی آٹومیشن کے نظر ثانی شدہ دوسرے مرحلے کے منصوبہ کے لئے 143 ملین روپے کے فنڈز مختص کئےگئے۔