پمزہسپتال میں 200 بیڈزپر مشتمل ایمرجنسی کی تعمیر کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے 800 ملین روپے کے فنڈز مختص ، پی ایس ڈی پی

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت پمزہسپتال میں 200 بیڈزپر مشتمل ایمرجنسی کی تعمیر کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے 800 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 4825.08 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک پہلے سے جاری اس منصوبہ کے لئے 2950 ملین روپے کے فنڈز کا اجرامتوقع ہے۔ یہ منصوبہ قومی وسائل سے مکمل کیاجائےگا جس کے لئے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران 800 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.