آئندہ مالی سا ل کے دوران آبی وسائل ڈویژن کے آبی شعبے کی جاری سکیموں پر 205178.143 ملین روپے اور 3 نئی سکیموں پر 410ملین روپے خرچ کئے جائیں گے

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سا ل کے دوران آبی وسائل ڈویژن کے آبی شعبے کی جاری سکیموں پر 205178.143 ملین روپے اور 3 نئی سکیموں پر 410ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

بدھ کو جاری 25-2024 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر کے لئے 1293.310 ملین روپے، پنجگور کی تعمیر کے لئے 3500 ملین روپے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے ڈیم کے حصے کے لئے 40126.042ملین روپے ، کے فور گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے لئے 25000 ملین روپے،

نئی گاج ڈیم منصوبے کے لئے 1000 ملین روپے، پٹ فیڈر کینال سسٹم کی ری ماڈلنگ کے لئے 10000 ملین روپے ، مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کے لئے 45100ملین روپے، وندر ڈیم کے لئے 2150 ملین روپے، چشمہ رائٹ بینک کنال کے لئے 17510 ملین روپے اور آواران ڈیم کی تعمیر کے لئے 3000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.