سولر پر ٹیکس کم کر کے رعایتیں دینا حکومت کے اچھے اقدامات میں سے ہے،سید محمد احسن

image

فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی):سنٹرل چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اپبوما) سید محمد احسن نے کہ سولر پر ٹیکس کم کر کے رعایتیں دینا حکومت کے اچھے اقدامات میں سے ہے۔ اس سے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی بجٹ 2024-25 پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی پالیسی دس سالہ بنانی چاہیے جس سے صنعت کار کو فائدہ ہوگا اور اس کے کاروبار میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتکاروں کے زیادہ تر ریفنڈ واپس کر دیئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 28۔ ارب روپے بھی جلد از جلد ادا کردیئے جائیں تو صنعتکاروں کو صنعت کا پہیہ چلانے میں آسانی ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.