وفاقی بجٹ بہترین اور عوام دوست ہے،چین کے گڈول ایمبیسڈر

image

لاہور۔12جون (اے پی پی):پاکستان میں چین کے گڈول ایمبیسڈر محمد عامر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ بہترین اور عوام دوست ہے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر وہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ،بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے،وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی، بیروزگاری میں کمی ہو گی ، ملک کے معاشی حالات مزید بہتری کی طرف جائینگے۔

انہوں نے کہاکہ سولر سسٹم سستا ہونے اور سولر انرجی کی پیداوار بڑھنے سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی کسی بھی ملک کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ دنیا بھر میں شہری ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے ملک ترقی کرتا ہے پاکستانیوں کو بھی چاہئے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پورا ٹیکس ادا کریں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.