مون سون سیزن میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

image

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق مون سون کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔ ممکنہ سیلابی ریلوں سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات میں طغیانی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد

دریائے ستلج، دریائے راوی اور سندھ میں اونچے درجہ کا سیلاب آسکتا ہے۔ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی، لہری اور نصیر آباد اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جون اور جولائی میں درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری تک زیادہ رہنے کے باعث پہاڑوں پر برف تیزی سے پگھلنے کا بھی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.