ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

image

تاروبا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ہاتھوں امریکا کو شکست، پاکستان کی سپر ایٹ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

کیویز اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، رچن رویندا، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کے فرائض رومن پاول سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، جونسن چارلس، نکولس پورن، روسٹن چیز، شرفین رتھرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف اور گڈکیش موتی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.